noor 69

فلمسٹار نور کو شدید مالی مشکلات نے آن گھیرا روحانیت کو چھوڑ کر کیاکام کرنے پر مجبور ہو گئیں؟

اسلام آباد (اردو پیپر) فلمسٹار نور نے روحانی زندگی کی طرف رجوع کرنے کے اعلان کے بعد ایک دفعہ پھر شوبز کی جانب واپسی کا عندیہ دے ڈالا ہے۔ شوبز ذرائع نے یہ حیران کن خبر بتاتے ہوئے کہا ہےکہ فلمسٹار نور نے پے درپے شادیوں کی ناکامی اور اپنے

یہ بھی پڑھیں :ہم بھارت کے کن کن شہروں پر حملہ آور ہوں گے؟

سابق شوہرولی حامدکی جانب سے دوبارہ اپنائےنہ جانے کے بعد روحانیت کی طرف مائل ہونے اور کسی روحانی شخصیت کے ہاتھ پر بیعت ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ نور نے بیان جاری کیا تھا کہ وہ خاتون اول بشریٰ مانیکا سے بے حد متاثر ہیں۔ اور اب وہ بھی روحانیت کےلئے اپنے آپ کو وقف کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں تاہم اس کے بعد ان کو مالی مشکلات نے اس قدر پریشان کر دیا کہ وہ کسی شو کی میزبانی کا کام ڈھونڈ رہی ہیں۔واضح رہے کہ فلمسٹار نور نے اب تک چار شادیاں رچائیں لیکن کوئی ایک بھی کامیاب نہ ہوسکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں