The grandfather of President Mamnoon Hussain got married 0

صدر ممنون حسین کی پوتی کی شادی ہو گئی ، بارات پر دولہا اور دلہن کیسے دکھ رہے تھے ؟ تصویر سامنے آ گئیں

کراچی (اردو پیپر)صدر مملکت ممنون حسین کی پوتی ھدیٰ عدنان کی شادی گزشتہ رات احمد فریدالدین سے ہو گئی ہے اور اس موقع پر کراچی کے گورنر ہاﺅس کو خوب سجایا گیا تاہم سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی گردش کر رہی ہے جسے صدر مملکت کی پوتی قرار دیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی پوتی کی رخصتی کراچی کے گورنر سے ہوئی اور اس موقع پر گورنر ہاﺅس کے لان کو بھی خوب سجایا گیا ، احمد فرید الدین بارات لے کر پہنچے تو ایوان صدر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ، شادی کی تقریب میں ممنون حسین کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تاہم اس موقع پر سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا ۔فیس بک پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جسے صدر مملکت کی پوتی قرار دیا جارہاہے ، اس تصویر میں دولہا اور دلہن نہایت ہی خوبصورت نظر آ رہے ہیں ۔

حوالہ :dailypakistan.com.pk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں