India, Hotel 35

بھارت، ہوٹل میں کھانا کھاتے شہری کی جیب میں موجود موبائل پھٹ گیا

ممبئی(اردو پیپر) بھارت کے شہر ممبئی میں شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی بھندوپ کے علاقے میں شہری ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا کہ اچانک جیب میں موبائل پھٹ گیا، موبائل پھٹنے کے باعث شہری معمولی زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعہ کی جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری ہوٹل میں کھانا کھا رہا ہے اور اچانک موبائل فون پھٹنے کے سبب اچھل جاتا ہے جبکہ ہوٹل میں موجود دیگر لوگ ہوٹل سے بھاگ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں