pm-imran-khan-name-in-list-of-500-influential-muslim-people-768x432 22

وزیراعظم کا نام دنیا کی بااثر مسلمان شخصیات میں کس نمبر پر؟

اسلام آباد (اردو پیپر) وزیراعظم عمران خان دنیا کی پچاس بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق اردن کی رائل اسلامک سٹریٹیجک سٹڈیز سینٹر نے پانچ سو بااثر مسلمان شخصیات کی 2019 کے دسویں ایڈیشن کی فہرست شائع کردی۔ پانچ سو بااثر مسلمان شخصیات میں وزیراعظم کا تعارف ایک وژنری، بااعتماد اورنڈر رہنما کے طورپر کروایا گیا۔ فہرست میں بطورکھلاڑی، سماجی کارکن اور سیاستدان کے طور پر ان کی کامیابیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے. ٹاپ 50 میں وزیراعظم کا نام انتیسویں (29) نمبر پر ہے.


پاکستان سے عمران خان کے بعد بااثر مسلمان شخصیات میں ٹاپ 50 میں 40 ویں نمبر پر پاکستانی سکالر مولانا طارق جمیل کا نام سر فہرست ہے.
واضح رہے کہ 50 بااثر مسلمان شخصیات کی 2018 کی فہرست میں 2 پاکستانی مسلمانوں کا نام شائع کیا گیا تھا، پہلے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب 14 ویں نمبر پر اور 40 ویں نمبر پر پاکستانی سکالر مولانا طارق جمیل کا نام شائع کیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں