sh-1-768x432 54

بڑی گرفتاریوں کا وقت قریب آگیا، نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (اردو پیپر) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری لوٹ مارکے کھیل میں جڑواں ہیں، ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں دشمن بھی، زرداری بری طرح پھنس چکے ہیں، انکی کینیڈا والی کمائی بھی جلد سامنے آئیگی، قریبی دوست سکندر کریم افریقہ والے، اقبال میمن کینیڈا والے جلد سامنے آئیں گے، زرداری کی شوگر ملز پر گزشتہ روزسرکاری اداروں نے چھاپہ مارا، کراچی سنٹرل جیل کی تزئین و آرائش شروع ہوگئی ہے، وہاں ٹائلیں لگائی جارہی ہیں، کراچی میں قتل ہونے والے شاہزیب کے قتل کی کہانی بھی کھل کر سامنے آئیگی، جب قاتل کے باپ سکندر جتوئی کی جائیدادیں سامنے آئیں گی، عزیربلوچ بھی جلد منظر عام پر آئیگا اور اہم انکشافات ہونگے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوٹ مار کے ساتھ قتل و غارت کا سلسلہ بھی گرم رہاہے، آصف زرداری کا کیس نوازشریف کے کیس سے بالکل مختلف ہے، اس لئے زرداری ذہنی طور پر تیار ہیں، ان کی تمام جائیدادیں، عمارتیں، اکاؤنٹس وعدہ معاف گواہ سب سامنے آچکے ہیں، سندھ سے بہت سے وزیر بھی گرفتار ہونگے، انور سیال نے تو بہت بڑا محل نما گھر بنارکھا ہے جس میں 70,60 کمرے، سوئمنگ پول اور ہیلی پیڈ بھی ہے، سندھ حکومت گری تو گورنر راج لگے گا، پی پی کا خیال ہے کہ گورنر راج ناکام ہوگا، تاہم ایسا نہیں ہوگا، بلاول بھی بہت سے معاملات میں اب زرداری کے ساتھ نہیں ہیں، ن لیگ اور پی پی کبھی بھی الگ نہ تھے، مولانا فضل الرحمان بھی ہمیشہ ساتھ رہے، تمام معاملات تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کڑا احتساب ہوگا، بہت سی گرفتاریاں ہونگی، خطے کے حالات بڑے نازک ہیں، ایسے میں بدمعاشیہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے اور ان میں سے بہت سارے باہر کے اشاروں پر متحرک ہیں، بہت سے ممالک میں تو معمولی بات کرنے پر دھر لیا جاتا ہے۔
تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان میں ہی اتنی چھوٹ حاصل ہے کہ جو مرضی آئے بولتے ہیں افراتفری پھیلانے کی کوشش ہوتی ہے، معاشی بحران کیلئے سٹاک مارکیٹ گرائی جاتی ہے، اپوزیشن جماعتوں میں نفسا نفسی کا قیام ہے، ہر کوئی اپنی جان بچانے کی فکر میں ہے، 30اکتوبر کو اے پی سی بلائی گئی ہے، اس سے پہلے ہی جانے کیا ہوجائیگا، تحریک انصاف کے بھی بہت سے لوگ کڑے احتساب میں قابو آئینگے۔

انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ بڑا معاشی پیکج طے کیا ہے جس سے پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکام سے کھل کر بات کی اور معاشی مسائل سے آگاہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہونگی تو بڑی افراتفری مچانے کی کوشش ہوگی، تاہم کچھ فائدہ نہ ہوگا، جمہوریت قائم رہے گی، مارشل لاء نہیں آئیگا اور ریاست آگے بڑھ جائیگی، جعلی اکاؤنٹس کا ماسٹر مائنڈ جدہ سے پکڑا گیا، پاکستان لایا جائیگا تو سب سچ اگل دیگا، عدالت نے پانی بحران اور ڈیمز کا مسئلہ کتنی خوش اسلوبی سے حل کردیا، یہی اگر پارلیمنٹ میں لے جایا جاتا تو جانے کیا حشر کرتے، بدمعاشیہ اس جمہوریت کی حامی ہے جو وہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں