لاہور میں طوفانی بارش۔۔۔۔ہلاکتوں کی اطلاعات موصول 0

لاہور میں طوفانی بارش۔۔۔۔ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

لاہور: (اردو پیپر) صوبائی دارالحکومت رات بھر اور صبح سویرے ہونے والی طوفانی بارش سے ڈوب گیا۔ گلیاں، بازار تالاب میں تبدیل، انڈر پاس بھر گئے۔ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رات بھر موسلا دھار بارش کے بعد صبح سویرے بھی تیز بارش ہوتی رہی۔ اندرون شہر سمیت شہر کے بیشتر علاقوں بلال گنج، مزنگ، ساندہ، سمن آباد، اچھرہ میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ شمالی لاہور، مصری شاہ، چائنہ سکیم، شادباغ اور بادامی باغ سمیت نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ہربنس پورہ، باغبانپورہ، گڑھی شاہو، مغل پورہ اور قلعہ گجرسنگھ کے علاقے تیز بارش کے باعث دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔

طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے جس کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 170، ائیر پورٹ کے علاقے میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش برسانے والا یہ سسٹم مزید 2 دن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں