child after placing political posters 24

سیاسی پوسٹر پھاڑنے پر بچے پر بہیمانہ تشدد ملزم گرفتار

بھکر: سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑنے پر معصوم بچے کو بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھکر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑنے پر 4 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سنگ دل ملزمان نے پوسٹر پھاڑنے پر بچے کو رسیوں اور کھمبے سے باندھ کر غیر انسانی تشدد کیا تھا۔ ملزمان پرویز خاں اور امیر خاں کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا۔ معصوم بچے پر تشدد کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں