virat-is-the-worst-reviewer-in-the-world 41

کوہلی دنیا کا بدترین کھلاڑی کس نے کہا،جانیے

کوہلی دنیا کا بدترین کھلاڑی کس نے کہا،جانیے

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے وراٹ کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’وراٹ دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں۔‘

اوول ٹیسٹ کے دوران بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے 10 ویں اوور میں جیننگس اور 12 ویں اوور میں السٹر کک کے خلاف ریویو لیا اور دونوں ہی موقع پر فیصلہ بھارتی ٹیم کے خلاف گیا۔

اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ’’وراٹ دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا بھر میں سب سے ناکام کھلاڑی ثابت ہو رہے ہیں ۔‘‘

کوہلی نے بھلے ہی انگلینڈ کے خلاف رنوں کا انبار لگادیا ہے ، لیکن کرکٹ مبصرین کی جانب سے انہیں ریویولینے کے معاملے میں بالکل زیرو بتایا جا رہا ہے۔
virat-is-the-worst-reviewer
واضح رہے کہ کوہلی کو ریویو کے معاملے میں وکٹوں کے پیچھے دھونی کی کمی کا احساس ہو رہا ہے ، کیونکہ دھونی ایک روزہ میچز میں وکٹ کیپر ہوتے ہیں اور ہر ڈی آر ایس فیصلےمیں ان کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،یہہ وجہ ہے کہ ایک روزہ میچوں میں کوہلیہر ڈی آر ایس فیصلہ لینے کیلئے دھونی پر اعتماد کرتے ہیں ۔

دھونی کی جانب سے لیے گئے ریویو زیادہ تر صحیح ثابت ہوتے ہیں اور شاید اسی لئے اس معاملے میں انہیں وراٹ سے بہتر کپتان قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں