hira-and-mani-768x432 91

مانی سے شادی کرنے کیلئے پہلے مجھے کیا کرنا پڑا؟ اداکارہ نے اہم راز فاش کردیا

کراچی (اردو پیپر) معروف اداکار مانی کی اہلیہ حرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مانی سے شادی کرنے کے لیے اپنے سابقہ منگیتر کو دھوکہ دیا.
ضرورپڑھیں: فہد مصطفیٰ نے اپنا موازنہ کس اداکار سے کرلیا؟ نام وہ جو کسی نے سوچا بھی نہیں
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ شادی سے پہلے مانی کی بہت بڑی مداح تھیں حالانکہ ان کی منگنی ہوچکی تھی اور6 ماہ بعد شادی ہونے والی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کانمبر چرایا اور رات رات بھر مانی سے بات کرتی تھی اور اپنے منگیتر کو کہہ دیتی تھی کہ میں سورہی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے منگیتر کو سب کچھ سچ سچ بتادیا کہ میں تمہیں اب تک دھوکہ دیتی آرہی ہوں اور رات بھر فون پر مانی سے بات کرتی تھی ہم مہینوں سے ایک ساتھ تھے لہٰذا اب تم چاہو تو مجھ سے شادی کرلوچاہو تو نہ کرو۔
حرا نے مزید بتایا کہ انہیں پڑھائی لکھائی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ ہمیشہ سے صرف شادی کرنا چاہتی تھیں انہوں نے شادی کے بعد شوہر مانی کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں