8-67-800x420 3

شیخ رشید کب اور کس سے شادی کررہے ہیں؟ پاکستان میں نئی ہلچل مچ گئی

لاہور (اردو پیپر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید اپنے چٹ پٹے بیانات کی وجہ سے کافی مقبول ہیں ۔تاہم شیخ رشید نے اب تک شادی نہیں کی۔شیخ رشید سے اکثر سوال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے شادی کیوں نہیں کی جب کہ ان کو مخالفین کی وجہ سے شادی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی عمر 67 برس ہو گئی ہے تاہم وہ ابھی تک کنوارے ہیں۔شیخ رشید شادی نہ کرنے کی و جہ سے اکثرخبروں کی زینت بھی بنے رہتے ہیں تاہم اب پامسٹ نے انہیں شادی کے حوالے سے خوشخبری سنا دی ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 2019ء کےوسط میں شادی کر لیں گے۔معروف پامسٹ شوکت نے پیش گوئی کی ہے کہ شیخ رشید 2019ء کے وسط یا آخر پر اپنی ایک دیرینہ دوست سے شادی کر لیں گے۔شادی کسی بھی طرح خفیہ نہیں ہو گی۔پامسٹ نے شیخ رشید کی ممکنہ دلہن کا نام نہیں بتایا تاہم یہ بھی کہا ہہ ان کا تعلق راولپنڈی یا اسلام آباد سے نہیں ہے۔یاد رہے اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی لیڈر شیخ رشید نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کسی لڑکی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی مجھ میں کوئی فنی خرابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں‌: نشانِ حیدرحاصل کرنے والے شیردل جوان

میرے بارے میں دنیا میں جو بھی بکواسیات ہو رہی ہیں۔وہ بلکل فضول ہے۔اگر میں شادی کر لیتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔ میرے گھر میں بھی بہت مسائل تھے جن کو میں نے حل کیا۔اس سے پہلے بھی جب ایک بار شیخ رشید سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ میں نے شادی نہیں کی اسی لیے کرپشن سے بچا ہوا ہوں کیونکہ بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میری ماں ہر وقت روتی رہتی تھی لیکن میں نے خاندانی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کچھ نہ کچھ قربانی تو دینی ہی پڑتی ہے اور میں نے شادی والی قربانی خوش اسلوبی سے دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں