ch justs 0

شرم کا مقام ہے ہم اتنی مقدس چیز کی حفاظت نہیں کر سکے… چیف جسٹس نے کس کے بارے میں یہ ریمارکس دیئے؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہیں گے

لاہور (اردو پیپر) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اس سے بڑی دولت کیا ہے جس کی حفاظت نہیں کرسکے. شرم کی بات ہے. عدالت نے معاملے کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا.

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بادشاہی مسجد سے نعلین پاک چوری ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. چیف جسٹس نے نعلین مبارک کی چوری سے متعلق محکمہ اوقاف کی رپورٹ مسترد کردی. انہوں نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ سے مطمئن نہیں ہوں، یہ صرف اپنے آپ کو بچانے کی ایک کوشش ہے. انھوں نے سیکرٹری اوقاف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس سے بڑی دولت کیا ہے جس کی حفاظت نہیں کرسکے. شرم کی بات ہے کہ ہم اتنی مقدس چیز کی حفاظت نہیں کر سکے. وکیل محکمہ اوقاف نے کہا اب تک 10 بار تحقیقات ہوئی ہیں، کچھ سامنے نہیں آیا. ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نعلین مبارک کی چوری کے بارے میں زائرین نے بتایا تھا.

ضرورپڑھیں:پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی میں کن عظیم کرکٹرز کو شامل کرلیا گیا؟ شائقین جھوم اٹھے
عدالت نے معاملے کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا. چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ڈی آئی جی پولیس کی سطح کے افسران شامل ہونگے. جے آئی ٹی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں